صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے پر باغیوں کی فائرنگ اور بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔ دارالحکومت صنعا پر باغیوں کے قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا، اس دوران باغیوں کی فائرنگ سے سات مظاہرین ہلاک ہو گئے، مظاہرہ کرنے والے افراد کا تعلق حکمران اصلاح پارٹی سے تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہوثی باغیوں کے قبضے کے بعد وہ شہر میں غیرمحفوظ ہوگئے ہیں۔
حوثی باغیوں نے گذشتہ ہفتے دارالحکومت کی اہم عمارتوں پر قبضہ کر لیا تھا، حکومت کے ساتھ شراکت اقتدار کے معاہدے کے باوجود انہوں نے دارالحکومت خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کیمطابق ایک اور حملیمیں تیرہ افراد مارے گئے۔