یمن میں باغی فوری حکومتی اداروں کا قبضہ چھوڑ دیں،سیکورٹی کونسل

Security Council

Security Council

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے یمن میں باغیوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر حکومتی اداروں کا قبضہ چھوڑ دیں۔

پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں برطانیہ اور اردن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرارداد میں یمن کے حوثی باغیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر حکومتی اداروں کا کنٹرول چھوڑ دیں۔

سیکورٹی کونسل نے یمن کے سیاسی معاملات میں بیرونی مداخلت بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔سیکورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں اگر پرتشدد کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو اس کے خلاف مزید اقدامات بھی اٹھائے جاسکتے ہیں۔