یمن: حوثی باغیوں نے 4 صوبوں کے گورنر‘ خصوصی فورسز کے کمانڈر کو برطرف کر دیا

Yemen

Yemen

صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں نے حوثی باغیوں نے چار صوبوں کے گورنروں اور خصوصی فورسز کے کمانڈر کو بھی برطرف کر دیا ہے۔

باغیوں نے ملک کی دوسری بڑی بندرگاہ اور بڑی تیل کمپنی کے منتظمین کو برطرف کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے ڈائریکٹر کو کام سے روک دیا ہے اور وہ ان کی جگہ کسی اور کا تقرر کر رہے ہیں۔

بحیرہ احمر پر واقع اس بندرگاہ کے ذریعے ہی یمن بیرون ممالک سے اشیاء درآمد کرتا ہے۔ وزارت اطلاعات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اخبار الثورا کے ہیڈکوارٹرز پر حوثیوں نے قبضہ کر لیا ہے۔