صنعا (جیوڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں اور حکام نے تصدیق کی ہے کہ چھ غیر ملکی مغویوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
رہائی پانے والوں میں تین امریکی، دو سعودی اور ایک برطانوی شامل ہے۔ اِن مغویوں کو تقریباً6 ماہ بعد باغیوں سے رہائی حاصل ہوئی ہے۔ یہ تمام حوثی ملیشیا کے کنٹرول میں تھے۔ ہائی کا یہ عمل خلیجی ریاست عْمان کی کامیاب ثالثی سے مکمل ہوا ہے۔
ادھر یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے مزید10 شہریوں قیدیوں سمیت 15افراد ہلاک ایک ہی خاندان کے 10افرادشامل ہیں۔ تحادیوں کے ترجمان نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اومان کے سفیر کی رہائش گاہ پر بمباری کی تردید کی ہے۔
اومانی وزارت خارجہ میں سعودی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔اتحادی فورس کے ترجمان نے کہا سفیر کی رہائشگاہ کو نشانہ نہیں بنایا۔