اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آمروں بالخصوص پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات انتہائی افسوسناک تھے۔
انہوں نے آئین معطل کر کے پارلیمینٹ کے تقدس کو پامال کیا۔ چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ اجلاس کی کارروائی کم سے کم ڈھائی سے 3 گھنٹے چلائی جائے گی۔ راجہ ظفرالحق سے درخواست کی ہے کہ وہ وزراء کی حاضری یقینی بنائیں۔
رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ کے پاس مالیاتی اختیارات ہونے چاہیے۔ اس مسئلے کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی لے کر جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قوانین کی بالادستی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ یمن کی قرارداد پارلیمنٹ کی امنگوں کے مطابق ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے قرارداد پرنکتہ چینی، کی جو پارلیمانی طریقہ کارکیخلاف ہے۔