صنعاء (جیوڈیسک) صوبہ حاجہ میں اتحادی ٖفضائیہ کی طرف سے ایک پلانٹ پر بمباری کے نتیجے میں چھتیس شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملبے کے نیچے دب کر مرنے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مارچ میں سعودی حمایت یافتہ صدر منصور ہادی کے حامیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان شروع ہونیوالی لڑائی میں اب تک چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حالیہ مہینہ شہریوں کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے ہلاکت خیز رہا۔