یمن : سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 41 شہری ہلاک

Fighter Jet

Fighter Jet

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کے فضائی حملوں میں 41 شہری ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حجہ صوبے میں ضلع مستبا کے مصروف بازار کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

طبی امدادی ادارے میڈیسنز سانز فرنٹیئرز کا کہنا ہے ابس ہسپتال میں 40 زخمی لائے گئے ہیں۔ حوثی باغیوں کے مطابق 65 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔