لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے فضائی حملوں کی باقاعدہ تحقیقات کی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا اگر سعودی عرب کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو اسکے ساتھ برطانوی تجارت بند کرنا ہو گی۔
سعودی عرب نے مارچ میں یمن کے حوثی باغیوں پر فضائی حملے شروع کئے تھے اور اس پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں لیکن سعودی عرب نے اسکی تردید کی ہے۔