سعودی عرب (جیوڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل اتوار کو یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل حملے کیے تھے تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کر دیا گیا۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل یمنی شہر مآرب سے اور دوسرا شمالی صعدہ شہر سے داغا گیا تھا۔
دونوں میزائلوں کا ہدف سعودی عرب کا طائف شہرتھا مگر بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔
سعودی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں میزائلوں کو بغیر کسی نقصان کے تباہ کر کے دہشت گردی کی خطرناک کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔