یمن : سعودی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں 22 افراد ہلاک

Yemen

Yemen

صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی کارروائی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی۔ اتحادیوں نے صنعا، عدن، ساعدہ اور دیگر علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں، ہتھیاروں کے ذخائر اور باغیوں کے نجی ٹی وی چینل پر بمباری کی۔

وسطی عدن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں باغیوں نے پیش قدمی کی ہے اور گولہ باری کر کے کئی گھروں میں آگ لگا دی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یمن میں جاری لڑائی میں اب تک 643 افراد ہلاک اور2200 زخمی ہو چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن کے محفوظ ہونے تک اتحادیوں کا آپریشن جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔