یمن : سعودی اتحادی افواج کی حدیدہ پر بمباری، 9 افراد ہلاک
Posted on January 22, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Yemen Blast
صنعا (جیوڈیسک) یمن کے خام تیل برآمد کرنے والے ساحلی شہر حدیدہ پر سعودی عرب اور اتحادی ملکوں کے فضائی حملے میں نو افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ افراد کی شناخت ممکن نہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حملے میں پٹرول سے بھرے درجنوں ٹرک جل کر راکھ ہو گئے۔ حدیدہ سے اندرون ملک پٹرول سپلائی کیا جاتا ہے۔