صنعا (جیوڈیسک) سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
فضائی حملوں میں صنعا میں سابق وزارت دفاع کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حملوں میں صنعا مریب ہائی وے تباہ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مریب میں صدر منصور کی حامی فوج اور حوثیوں کے درمیان زبردست لڑائی ہو رہی ہے۔