صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی فضائیہ کی بمباری میں چھبیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے طیاروں کی بمباری سے پولیس کے زیر استعمال عمارت تباہ ہو گئی ہے۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار شامل ہیں جو وہاں کام کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے لوگ دبے ہیں۔ جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔