صنعا: اسکڈ میزائلوں کے ڈپو میں زوردار دھماکا

Smoke rises during an air strike on an army weapons depot on a mountain overlooking Yemen's capital Sanaa

Smoke rises during an air strike on an army weapons depot on a mountain overlooking Yemen’s capital Sanaa

یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسکڈ میزائلوں کے ایک ڈپو پر فضائی حملے کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔فوری طور پر دھماکے میں ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق صنعا کےپہاڑی علاقے فج عطان میں واقع میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔حملے کے بعد عمارت سے دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہوگَئے۔اس سے نزدیک واقع مکانوں کی کھڑکیوں کو بھی آگ لگ گئی۔
اس علاقے کے مکین عادل منصور نے ایک غیرملکی خبررساں ادرے کو بتایا ہے کہ ”سعودی عرب کی قیادت میں تین ہفتے قبل حوثی باغیوں کے خلاف فضائی مہم کے آغاز کے بعد سے بمباری کے نتیجے میں یہ سب سے بڑا اور زوردار دھماکا ہے۔اس سے میرے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گِئے ہیں اور بچے خوف زدہ ہوگئے ہیں”۔

سعودی اتحادیوں کے طیارے صنعا میں اس سے پہلے فج عطان ،دوسری فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو متعدد مرتبہ فضائی حملوں میں نشانہ بنا چکے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے اتوار کو اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ فضائی حملوں میں حوثی باغیوں کے اسلحے کے اسّی فی صد ڈپوؤں کو تباہ کردیا گیا ہے اور بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔