صنعا (جیوڈیسک) یمن میں حکومت کی حامی سکیورٹی فورسز نے عدن کی بندرگاہ کے شمال میں واقع ایک ہوائی اڈے کو حوثی باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے ایک بڑا حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلا وطن صدرعبد ربو منصور ہادی کے حامیوں کی اس کارروائی میں کئی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ اڈّہ فوجی اہمیت کا حامل ہے۔
سرکاری فوج کو حالیہ دنوں میں حوثی باغیوں کے خلاف کئی کامیابیاں ملی ہیں۔