یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) یمن جنگ میں فوج کو بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جب کہ اپوزیشن کے پارلیمانی اتحاد نے لائحہ عمل تشکیل دینے کے لئے صبح 10 بجے اجلاس طلب کرلیا۔

حکومت کی جانب سے یمن کی صورتحال پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس میں تمام جماعتوں سمیت 7 ماہ تک پارلیمنٹ سے دور رہنے والی جماعت تحریک انصاف بھی شریک ہوگی۔

مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کے پارلیمانی اتحاد نے لائحہ عمل کی تشکیل کے لئے صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس طلب کرلیا جس میں پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی سینیٹرز اور ایم این ایز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا اور ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی شرکت یقینی بنائیں۔