صنعا (جیوڈیسک) دارالحکومت صنعا سے ایک سو میل جنوب مشرق میں واقع شہر رداع میں حوثی باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان تین روز سے شدید لڑائی جاری ہے اس لڑائی میں پچیس حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اس دوران مسلح قبائلیوں نے حوثیوں کے زیراستعمال دو ٹینک اور تین بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کر دی ہی جبکہ دو روز قبل حوثیوں نے اسی شہر میں مقامی قبائل پر حملہ کرتے ہوئے پانچ خواتین سمیت پندرہ قبائلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔