تہران (جیوڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ یمن پر بیرونی قوتوں کی جانب سے حملے اس کی علاقائی سلامتی کے خلاف ہیں۔ جس کا نتیجہ سوائے لوگوں کے زیادہ خون بہنے کے اور کچھ نہیں نکلے گا۔
فضائی حملے خون خرابے میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مغرب اور علاقائی قوتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں سازشوں سے باز رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حملے بین الاقوامی قوانین اور یمن کی قومی سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدام سے خطے میں دہشت گردی اور شدت پسندی میں اضافہ ہو گا۔