نیو یارک (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں شیعہ حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں۔ قرارداد میں خلیجی ممالک کا طاقت اور پابندیوں کے ذریعے عملدرآمد کا مطالبہ شامل نہیں کیا گیا۔
قرارداد پر عملدرآمد کے لیے فوجی کارروائی نہیں کی جا سکتی جس کیلئے یمن کے خلیجی ہمسایہ ممالک زور دیتے رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے اور دوسری جانب امریکہ اور دیگر ممالک کے بعد جاپان نے بھی یمن میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔ ادھر جنوبی یمن میں جھڑپوں کے دوران مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔