صنعا (جیوڈیسک) یمن کے صوبہ شبوا میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک کارکو نشانہ بنایا۔ کار میں سوار القاعدہ کے 4 جنگجو ہلاک ہو گئے۔
مقامی عہدیداروں اور شہریوں کا کہنا ہے ڈرون حملہ کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔
دوسری جانب جنوبی یمن میں عمر رسیدہ افراد کے ایک مرکز پر فائرنگ میں16 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔