صنعائ (جیوڈیسک) عرب اتحادیوں نے کہا ہے وہ یمن میں جنگ بندی کا احترام کریں گے۔ ترجمان نے بیان میں کہا پوری تائید کرتے ہیں۔ یمن کے شہر تعز میں فائر بندی سے قبل پرتشدد جھڑپوں میں عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں سمیت 28 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،ادھر باغیوں کی جانب سے رہائشی آبادیوں پر اندھا دھند گولا باری کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک جبکہ 18 دیگر زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز متذکرہ جھڑپیں الضباب، صبر اور حیفان ڈائریکٹریوں کے مضافاتی 35 بٹالین فوجی کیمپ کے گرد ہوئیں جس کے نتیجے میں مغربی تعز کے پہاڑی سلسلہ کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کرایا گیا۔
تعز ہی کے طبی ذرائع کا کہنا تھا کہ باغیوں کی جانب سے رہائشی آبادیوں پر اندھا دھند گولا باری کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک جبکہ 18 دیگر زخمی ہوئے۔