یمن: اسلحہ ڈپو کی تباہی‘ لڑائی‘ متحدہ عرب امارات کے 50 فوجی جاں بحق

Yemen

Yemen

ابوظہبی (جیوڈیسک) یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں کیخلاف ہونے والی جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کے 50 فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

یمن کی حالیہ جنگ کے دوران یہ ایک دن میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔ بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی پی این اے کے مطابق جنوبی علاقے میں سعودی عرب کی سرحدی حفاظت کے لئے مامور 5 بحرینی فوجی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب یمن میں اسلحہ ڈپو پھٹنے سے امارات کے 45 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

اس حوالے سے دونوں جانب سے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے راکٹوں سے حملہ کیا تھا جبکہ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یہ حادثاتی واقعہ تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن کی جنگ میں سینکڑوں بچوں سمیت اب تک 4500 افراد مارے جا چکے ہیں۔

یہ اسلحہ ڈپو دھماکہ تیل کے ذخائر سے مالا مال علاقے مآرب میں ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔ سعودی عرب کی جنوبی سرحد کے دفاع پر مامور بحرین کے 5 فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔