صنعا (جیوڈیسک) یمن میں شادی کی تقریب پر ہونے والے حملے میں ہلاکتیں 130 ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ اور یمن کے مقامی طبی اہلکاروں نے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔
سعودی قیادت والا اتحاد یمن میں حوثی باغیوں پر اس سال مارچ سے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس نے یمن کے گاؤں وحیجہ میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان برگیڈئر جنرل احمد الاسری نے شادی کی تقریب پر حملے سے متعلق الزمات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔