یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کی سرکاری فوج نے بتایا ہے کہ اس نے کل ہفتے کے روز مأرب گورنری کے جنوبی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے حوثی ملیشیا سے اہم مقامات آزاد کرالیے۔
یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مأرب گورنری کے جنوبی علاقوں میں سرکاری فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان گھنسان کی لڑائی کے بعد باغیوں کو پسپا ہونا پڑا۔
یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئینی فوج اور اس کی وفادار ملیشیا نے جنوبی مأرب میں تزویراتی اہمیت کے حامل کئی مقامات میں پیش قدمی کی ہے۔ فوج کی پیش قدمی کے دوران حوثی باغی جنوب مغربی ڈاریکٹوریٹ بحید آل احمد اور المشیریف کے اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرا لیے۔ المشیریف مأرب اور البیضا گورنری درمیان واقع تزویراتی اہمیت کا حامل مقام ہے۔
یمنی فوج کے ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران دسیوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے لیے یمنی فوج کو عرب اتحادی فوج کی طرف سے بھی بھرپور معاونت حاصل رہی اور اتحادی فوج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔