یمنی فوج کا تعز کے شمال میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملہ، متعدد ہلاک

Yemeni Army Attack

Yemeni Army Attack

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمنی فوج نے اتوار کی شب تعز کے شمال میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے کے بعد حوثی ملیشیا کے متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس نے حملے میں حوثیوں کی ہلاکتوں اور ان کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے لیکن ان کی درست تعداد نہیں بتائی۔