ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی طرف سے بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنانے کے اگلے روز ہی سعودی ہیلی کاپٹر یمن کی سرحد کے قریب عصیر کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں عصیر کے ڈپٹی گورنر سعودی شہزادہ منصور بن مقرن جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں موجود سات اہلکار اور عملے کے ارکان بھی جان کی بازی ہار گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سرحدی علاقے میں پرواز کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر اچانک راڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا۔