یمنی صدر کا خالد مشعل کو فون، فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی مذمت

Mansur Hadi

Mansur Hadi

صنعاء (جیوڈیسک) صدر منصور ہادی نے حماس کے سربراہ خالد مشعل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی فوج گردی بدترین دہشت گردی ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن 1967 والی حدود کے اندر ایک آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے اور اس کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے خالد مشعل پر زور دیا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے تمام فلسطینی جماعتوں کو متحد کریں۔

اس موقع پر خالد مشعل نے صدر منصور ہادی کو فلسطین کی موجودہ صورتحال کے متعلق بتایا اور کہا کہ تین یہودیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد اسرائیل نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔