یمن: وزیر اعظم کے استعفی کے بعد باغیوں کا بھر پور جشن

Celebration

Celebration

صنعا (جیوڈیسک) باغیوں نے یمنی وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھرپور جشن منایا۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ گزشتہ روز باغیوں نے بھاری ہتھیاروں سمیت دارالحکومت پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا تھا۔

جس کے بعد یمنی وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی یمنی بارڈر کے پاس کار بم دھماکے میں جشن کے لئے اکٹھے ہونے والے باغی بڑی تعداد میں ہلاک ہو گئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔