آئرلینڈ (جیوڈیسک) جی ایٹ کانفرنس کے دوران شامی بحران کا ایجنڈہ سرفہرست رہنے کی امید، کانفرنس آج شمالی آئرلینڈ میں شروع ہوگی۔ شمالی آئرلینڈ شمالی آئرلینڈ میں شروع ہونے والی دو روزہ جی ایٹ کانفرنس میں شامی بحران کے بارے میں بات چیت سرفہرست رہنے کی امید ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی کساد بازاری کے نتیجے میں کئے جانے والے سخت اقدامات کی وجہ سے ٹیکس چوری اور بینک کھاتوں کی رازداری جیسے موضوعات بھی اس کانفرنس کے دوران زیر بحث رہیں گے۔ اس کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر جی ایٹ کے مخالف سوشلسٹ اور عالمگیریت مخالف گروپوں نے احتجاج کا پروگرام بھی بنا رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق قریب ہزاروں مظاہرین اس مقام پر پہنچنے کی کوشش میں ہیں جبکہ سات ہزار سکیورٹی اہلکار کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔