یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،پیٹرولیم لیوی بڑھائی گئی تو قیمتیں بڑھ بھی سکتی ہیں۔
یکم اپریل سے پیٹرول ایک روپے پچاس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے ساٹھ پیسے کمی متوقع ہے۔لائٹ ڈیزل دو روپے ساٹھ پیسے اور ہائی اوکٹیں کی فی لیٹر قیمت میں چھ روپے پچاس پیسے کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھائی گئی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے اس حوالے سے فیصلہ نئے وزیراعظم کریں گے۔