یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری

Petroleum

Petroleum

عوام ابھی بجٹ سے آنے والے مہنگائی کے جھٹکوں سے پو ری طر ح سنبھل بھی نہ پا ئے تھے کہ پٹرول کی قیمتو ں میں اضا فے کی باز گشت آفٹرشاک کی طرح مسلسل عوام کاپیچھا کررہی ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کوارسال کردی گئی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دوروپے چھیاسٹھ پیسے اضافے کی تجویزہے۔

ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔ جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دوروپے چھیاسٹح پیسے اضافے کی تجویزہے۔

ڈیزل 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے چار پیسے فی لیٹر اضافی کی تجویزدی گئی ہے۔۔اسی طرح ہائی اوکٹین 2 روپے 36 پیسے اور مٹی کا تیل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنیکی تجویزہے۔ قیمتوں میں ایک فیصدجی ایس ٹی کااضافہ بھی شامل ہے۔