اسلام آباد (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک فیصد جنرل سیلز ٹیکس کا اضافہ شامل ہو گا۔ اسلام آباد ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی کے اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے دس پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ستانوے پیسے فی لٹر، ہائی آکٹین کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل نوے پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے سینتیس پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری انتیس جون کو حکومت کو بھجوائی جائیگی۔