ٹیکسوں میں اضافہ ، غذائی اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے باعث ضروری استعمال اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹیکسوں میں اضافے کے بعد جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں خشک دودھ، چائے، چینی، مشروبات اور مصالحہ جات جیسی اہم اشیا شامل ہیں۔

ٹیکس لگنے کے بعد خشک دودھ کی قیمت 110 روپے اضافے کے بعد 530 روپے کلو، برانڈڈ چائے کی قیمت 630 روپے سے بڑھ کر 700 روپے، مشروبات کے کارٹن کی قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 1520 روپے ہوگئی ہے۔

شیمپو کی قیمت 155 روپے سے بڑھ کر165 روپے، نہانے کا صابن 10 روپے اضافے سے 60 روپے جبکہ برتن دھونے کا پاوڈر 20 روپے مہنگا ہو کر 260 روپے اور50 روپے میں ملنے والا مصالحے کا پیکٹ 60 روپے کا ہو گیا ہے۔