دہی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں کمی کا باعث بنتا ہے: ماہرین

Yogurt

Yogurt

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خون کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو دہی کا استعمال کیجئے کیونکہ دہی کھانے سے ہائی بلڈ پریشر میں بیس فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کی دہی کی افادیت پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو ہفتے میں پانچ بار دہی کا استعمال کرتے ہیں ان لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر میں بیس فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

طبی ماہرین کے مطابق دہی میں موجود بیکٹیریا کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے ۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ دہی کے ساتھ پھلوں کے استعمال سے ہائی پلڈ پریشر میں کمی کی شرح کو اکتیس فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔