یارکشائر: ایشیائی خاتون نے شاپنگ سینٹر میں خود کو ذبح کر لیا

Yorkshire

Yorkshire

شپلے (جیوڈیسک) برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں ایشیائی خاتون نے شاپنگ سینٹر میں چاقو سے خود کو ذبح کر لیا۔ یہ واقعہ شپلے میں پیش آیا جہاں خاتون شاپنگ سینٹر میں خریداری کررہی تھی۔

خاتون کی عمر بیس سے چالیس برس کے درمیان ہے۔ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے یہ اقدام کیوں کیا۔ عینی شاہ دین کا کہنا ہے کہ خاتون کسی پولش عورت کے ساتھ داخل ہوئی تھی۔ پولش خاتون بیکری گئی اور اس دوران ایشیائی خاتون نے گردن پر چھری پھیر لی۔

فوری طبی امداد کے باوجود خاتون جانبر نہ ہوسکی۔ پولش خاتون کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر اسٹور کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔