یوم تکبیر پاکستانیوں کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ارباب خضرحیات

Arbab Khizer Hayat

Arbab Khizer Hayat

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخ ساز دن کی حیثیت رکھتا ہے اس روز پاکستانی قوم نے اپنے وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عالمی دبا و کو مسترد کرتے ہو ئے ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے پاکستان کے دفا ع کو اللہ کے فضل سے نا قابل تسخیر بنا دیا اور یہی وجہ ہے کہ آج کو ئی ما ئی کا لعل پاکستان کی طرف میلی آ نکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی 16 ویں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ ارباب خضر حیات نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے ایک با ر پھر نواز شریف جیسے قائد کی رہنما ئی حا صل ہے جس کے نزدیک پاکستان کی سر بلندی، خود مختاری اور سا لمیت بنیا دی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا سب سے بڑا سبق یہ ہو تا ہے کہ عوام کی خد مت را ئیگاں نہیں جا تی 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کا میا بی اس امر کی دلیل ہے کہ عوام نعروں اور عمل کی سیاست میں فرق سے با خوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت اور اپوزیشن سب کو ملکر اب پہلے سے ذیادہ یکسوئی کے ساتھ ملک کی ترقی اور خو شحا لی کے لئے کام کر نا ہو گا۔