لاہور (جیوڈیسک) ڈومیسٹک کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین رواں فرسٹ کلاس سیزن میں سو سے زائد اوسط کے ساتھ رنز بنا رہے ہیں۔ ٹاپ سکورر کا رنز اگلتا بلا سلیکٹرز کی توجہ کا منتظر ہے۔
پاکستان کو عموماً بائولرز کے لئے زرخیز مانا جاتا ہے مگر عثمان صلاح الدین نے بلے سے بھی اپنا ہنر دکھایا ہے۔ رواں فرسٹ کلاس سیزن میں انہوں نے آٹھ میچز میں سو رنز کی اوسط سے سات سو بتیس رنز بنائے جس میں تین سنچریاں اور تین ہاف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
عثمان صلاح الدین نے نواسی فرسٹ کلاس میچز میں سنتالیس کی اوسط سے 5681 رنز بنا رکھے ہیں جن میں اٹھارہ سنچریاں اور اکتیس ففٹیز شامل ہیں ۔ پانچ سال پہلے عثمان صلاح الدین کو دورہ ویسٹ انڈیز میں دو میچز میں آزمایا گیا ۔ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکامی کے بعد وہ پھر سے ٹیم سلیکشن میں چانس کے منتظر ہیں۔