نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں منوانے کے لئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔اللہ رکھا چوہدری

Lahore

Lahore

لاہور: مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں منوانے کے لئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دے کر معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دے کر منفی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔کھیل معاشرے میں نظم وضبط کو فروغ دینے کے ساتھ ٹینشن میں کمی کاباعث بنتے ہیں۔ جب کپتان ایک ہوں تو ٹیم بھی جان لڑا دیتی ہے اور کامیابی اس کا مقدر بنتی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کی ایسی بڑی تعدا د موجود ہے جو دنیا بھر میں اپنے جوہر دیکھا سکتی ہے ضرورت صرف ان کو مواقع فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہے ۔حکومت ان نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے مسائل کے حل کرنے کی کوشش کریں ۔نوجوان ہمارے اثاثہ ہیں ان میں احساس محرومی جنم نہیں لینا چاہیے بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کئے جائیں۔حالات بتد ریج بہترہوںگے تو بیرون ملک سے ٹیمیں یہاں آئیں گی جس سے مزید صحت مند سرگرمیاں جنم لیں گی۔