نوجوان فروغ قومی یکجہتی کیلئے جہاد کریں، شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : انجمن طلباء اسلام کے رہنما شہیر سیالوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز چاروں اطراف سے دشمن کی سازشوں میں گرا ہوا ہے ایسے حالات میں قومی یکجہتی کے ذریعے وطن عزیز کو درپیش مسائل سے نکالا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان فروغ قومی یکجہتی کیلئے جہاد کریں اور چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان میں اس پر چم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں کا نعرہ بلند کریں۔

شہیر سیالوی نے کہا کہ نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں انکے قائدین کو شہید کرنے والے دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے اور اے ٹی آئی کے بانی رکن شہید حاجی یعقوب قادری کے قاتلوںکو فی الفور گرفتار کیاجائے۔
media cell ATI
0308-5680457
Shaheer Sialvi