ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے اساتذہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

Young Doctors

Young Doctors

لاہور: سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کاجائزہ لینے اور مسائل کے حل کے لئے مستقل بنیادوں پر سینئر اساتذہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو YDA کے مسائل حل کرنے کے لئے ریگولر بنیادوں پر کام کرے گی او راپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

سیکرٹری صحت کے دفتر سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق اعلی سطحی کمیٹی کے کنونیئر پر نسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت ہونگے جبکہ ارکان میں پروفیسر جاوید گردیزی ، پروفیسر خالد مسعود گوندل ، پروفیسر وحید الحمید ، پروفیسر نعیم قصوری ، پروفیسر عامر زمان خان ، پروفیسر غیاث النبی طیب ، پروفیسر ثمینہ اکرم ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرزاہد پرویز اور پی ایم اے لاہور کے ڈاکٹرتنویر انور شامل ہیں۔