ینگ ڈاکٹرز کا حکومت کیخلاف مظاہرہ، آوٹ ڈور کا بائیکاٹ

Young Doctors Protest

Young Doctors Protest

لاہور (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طر ف سے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں سروس سٹرکچر پر عملدر آمد نہ کر نے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور آ ئوٹ ڈور کا با ئیکاٹ کیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے جناح ہسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر دھرنا بھی دیا۔ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں ڈاکٹر حامد بٹ، ڈاکٹر عامر بندیشہ، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر جاوید آہیر، ڈاکٹر خرم سمیت مختلف ہسپتالوں سے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کی۔ خاتون ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ینگ ڈاکٹرز کے رہنمائوں نے اپنے خطابات میں حکومت کو سروس سٹرکچر پر عملدرآمد کر نے کا مطالبہ کیا جبکہ اس مو قع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کی طر ف سے روڈ کو بلاک کر دیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہناتھاکہ احتجاج کادائر ہ کار پورے صوبے میں پھیلاد یاجائے گا کیونکہ حکومت نے سروس سٹر کچر کے معاملہ پر وعدہ خلافی کی ہے۔ دریں اثنا سانحہ پشاور کے باعث ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے آ ج سروسز ہسپتال میں ہونے والا احتجاج منسوخ کر دیا ہے۔