راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے ملینیئم یونیورسٹی کالج کی تقریب سے مہامان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی تقاریر اور ان کے خیالات سن کر دلی خوشی ہوئی کے جدید دور کے ادارے اقبال کا شاہین اور عمران کے جانباز پیدا کر رہے ہیں جو دو قومی نظریے کو لے کر آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا یہ ملک ان گنت شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے اور اس کی بقاء بھی قربانی مانگتی ہے۔حال اس وقت تالیوں کی شور سے گونج اٹھا جب انجینئر چودھری نے کہا کہ کاش حکمران کشمیری مسلمانوں کی لاشوں کے بدلے ساڑھیاں اور آم دینا بندکر دیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوجوانوں کو تحقیق پر زور دینا چاہئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ جائیں اور دیکھیں کے کے پی کے نوجوان وزیروں نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں کتنی تبدیلیاں لائی ہیں۔قوم کو اس وقت طیب اردگان جیسی نیس اور صالح قیادت کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کالج کے سی ای او چودھری فیصل مشتاق،طالب علم کاشف،دانیال کو دلی مبارک باد دی۔اس موقع پر نون لیگ کی ایم این اے درونہ خورشید نے اپنے خطاب پر طلبہ پر زور دیا کہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں تا کہ ملک پاکستان کی خدمت کی جا سکے۔انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر نوید چودھری نے بھی بطور مہمان خاص تقریب میں شرکت کی۔
فضائیہ کالج اسلام آباد کی پرنسپل بھی تقریب میں شریک تھیں۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے خصوصی کارکردگی حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔