کراچی : کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ہمارے نوجوان ہی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومت سندھ نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے حکومتی سطح پرمنفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے اقدامات کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ضلع کورنگی کے علاقے کورنگی زون میں الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر تعمیر و ترقی اور بانڈری وال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی وسیم الدین ،نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان ،الجمہوریہ فٹ بال کلب کے روح رواں جواد احمد،معروف فٹ بال اارگنائزر با بو فیروز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے مزید کہاکہ الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر قبضہ مافیا اپنا قبضہ جمانے کی کوشش کررہی تھیں جو پر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات نے ہماری توجہ اس جانب مبذول کروائی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے فٹ بال گرائونڈ پر قبضہ کرنے والی نادیدہ قوتوں سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ،بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ کے تعاون سے الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر ہنگامی بنیادوں پر بانڈری وال کی تعمیر کو یقینی بنا یا گیا اور انشا اللہ باہمی تعاون اس گرائونڈ پر مزید تعمیر وترقی کو یقینی بنا کر لانڈھی اور کورنگی کا ماڈل اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا تقریب سے اپنے خطاب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے ساتھ بلدیہ کورنگی کھیل کے میدانوں کو آباد کے کرکے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی جد وجہد میں مصروف ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری اراضی کے چپے چپے کی حفاظت کو یقینی بنا یا جائیگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الجمہوریہ فٹ بال کلب کے روح رواں جواد احمد نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی،ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا تہہ دول سے شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں سے لانڈھی کورنگی کے نوجوانوں صحت مند سرگرمیوں سے روکنے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا اور آج الحمد اللہ الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر تعمیر و ترقی کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔