ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے شو میں شامل نوجوان بھارتی گلوکار دل جان کار حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
2012 میں بھارت میں منعقد ہونے والا سنگیت شو ’ سر شیتھرا‘ میں رن اپ آنے والے بھارتی پنجابی گلوکار دل جان امرتسر جاتے ہوئے کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
گلوکار دل جان اپنے آبائی علاقے سے امرتسر جا رہے تھے کہ جانڈیالہ کے مقام پر اُن کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری پر طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا گیا تاہم طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں امرتسر کے اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
پنجابی گلوکار کے ہلاک ہونے کی خبر پر چاہنے والوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گلوکار کی آخری رسومات کینیڈا میں مقیم اُن کی اہلیہ اور بچوں کے بھارت پہنچنے کے بعد ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2012 میں سنگیت کے شو ’ سر شیتھرا میں پاکستان اور بھارت کے گلوکاروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے میزبانی کے فرائض عاطف اسلم اور عابدہ پروین نے انجام دیے تھے جس میں پاکستانی گلوکار نبیل شوکت علی فاتح جب کہ فل جان دوسرے نمبر پر آئے تھے۔