نوجوان صحافی آصف بٹ پر پولیس تشدد نا قا بل برداشت ہے: میر مظہر بشیر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (عرفان طاہر سے) نوجوان صحافی آصف بٹ پر پولیس تشدد نا قابل برداشت ہے گوجرانوالہ یو نین آف جرنلسٹ اور گوجرانوالہ پر یس کلب کے تمام عہدے داران یقین کر لیں کہ پنجاب حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) اجتماعی و انفرادی احسن اقدامات کی حمایت اور نامنا سب عوامل کی بھر پو ر مذمت کر تی ہے صحافی معاشرہ کی آنکھ کا کردار ادا کرتے ہیں انہو ں نے گوجرانوالہ ریجن کے تمام پو لیس افسران سے کہا کہ وہ CPO گوجرانوالہ راجہ رفعت مختار کے حسن اخلاق و کردار کی تقلید کریں ان کا سا تھ دیتے رہیں گے میر مظہر بشیر صدر مسلم لیگ (ن) گکھڑ صحا فیو ںپر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب خا دم عوام میاں شہباز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا پولیس محا فظ اور تھا نے حقیقت میں عوام کے لیے دارالامن کادر جہ رکھتے ہیں جہا ں پر آنے والے مظلوم عوام اپنے آپ کو محفو ظ تصور کر تے ہیں صحا فت ملک کو چو تھاستون ہے اور صحافی معا شرہ کی آنکھ کا کردار ادا کر تے ہیں لیکن گزشتہ دہا ئیوں سے صحا فیوں کو مختلف فورسسز جا گیر دار وڈیرے اور ریاستی اداروں کی جانب سے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا تا رہا ہے او رمو جو دہ حالا ت میں بھی کچھ غنڈہ عناصر سرکاری محکموں میں قانون کا لبا دہ اوڑھ کر خود ہی جسٹس کا کردار شر وع کر دیتے ہیں۔

جس سے معاشرہ خوف کے عالم میں زندگی گزار رہا ہے’ ان خیالات کا اظہار علاقہ کی مختلف سیاسی ق سماجی شخصیات نے گزشتہ روز گکھڑ کے صحافی آصف بٹ کیساتھ ہونیوالے پولیس تشدد کے واقعہ پر کیا اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیرداخلہ آئی جی پنجاب پولیس سے بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے مگر محکمہ پولیس نے کچھ ذہنی بدمعاش قانون کی آڑ میں مظلوم عوام اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر محکمہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس لئے ایسے افرد کو محکمہ سے نکال باہر کرنا ہو گا تا کہ وزیراعلیٰ خادم عوام پنجاب میاں شہباز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے جبکہ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن میر مظہر بشیر نے سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت مختار اور ایس پی صدر فضل حامد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت احکامات جاری کئے۔