ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افئیر پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ اور ان سے ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہے، حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے نہ صرف پنجاب بلکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی نوجوانون کے لئے مختلف پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) یوتھ کے نوجوان پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے نوجوانون رہنما ملک اویس آف چھاچھی محلہ کی زیر قیادت پانی رہائش گاہ پرملنے والے یوتھ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر ملک اویس نے جہانگیر خانزداہ کے صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افئیر کی وزارت کا قلمدان ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور یوتھ کو درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افئیر جہانگیر خانزادہ نے انھیں یقین دلایا کہ یوتھ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور نوجوانوں کے لئے پنجاب و وفاقی حکومت ترجیح بنیادوں پرکام کر رہی ہے،انھوں تحصیل ٹیکسلا یوتھ ونگ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے ساتھ ایک نشست میں دیگر مسائل پر بھی تجاویز لیں گے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038