سوات (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کا فریضہ انجام دینے والے جوانوں کے بلند حوصلے اور پختہ عزم قابل ستائش ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سوات کا دورہ کیا اور خوازہ خیلہ میں افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپر دیر واقعہ میں شہید ہونیوالے جنرل ثنا اللہ اور دیگر شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور شہدا کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے ملکی دفاع کا فریضہ انجام دینے والے جوانوں کے بلند حوصلوں اور پختہ عزم کی بھی تعریف کی۔