مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مصطفی آباد کے نوجوان نے پاکستان کی سب سے بڑی نوٹوں اور سکوںکی کولیکشن بنا لی، شکیل احمد کے پاس مجموعی طور پر 330ممالک کے 15ہزار سکے اور 240ممالک کے 27سو مختلف کرنسی نوٹ ہیں،330ممالک میں مختلف سابقہ تہذیبیں، رومن ایمپائر،پرشین ایمپائر، اُموی، عباسی، مغل، عثمانی لودھی، سوری اور برطانوی راج کے علاوہ تمام تہذیبوں اور سلطنتوں کے سکے شامل ہیں،اس کے علاوہ ایسے ممالک اور کالونیاں جو کبھی ماضی میں ممالک تھے اب ختم ہو چکے ہیں یا کسی اور ملک میں ضم ہو چکے ہیں، خود مختار ، نیم خود مختار ممالک اور چھوٹے چھوٹے جرائز کے سکے بھی شکیل احمد کی کولیکشن کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ ان کے پاس 1200مختلف یادگاری سکوں کی کولیکشن بھی موجود ہے،کولیکشن میںپاکستانی اور غیر ملکی 300میڈلز بھی شامل ہیں، شکیل احمد اس مشغلے کو آٹھویں کلاس سے اپنائے ہوئے ہے دنیا کے ہر ملک کے سکے اور نوٹ جمع کرنا اس کو جنون تھا، شکیل احمد مختلف یونیورسٹیوں میں اپنی کولیکشن کی نمائش کروا کر 13مختلف شیلڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہے، قصور میوزم میں اسِ کی طرف سے ڈونیٹ کئے 200نایاب بھی موجود ہیں، مختلف ٹی وی چینلز اس کی ڈاکو میٹری بنا کر نشر کر چکے ہیں، شکیل احمد ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے کوشاں ہے، کرنسی نوٹو ں میں ان کے پاس یاد گاری نوٹوں کے علاوہ 125سال پرانے نوٹ بھی شامل ہیں اور سکوں میں ان کے پاس 400BCقبل مسیح سے لے کرتمام بادشاہوں اور سلطنتوں کے ادوار کو شکیل احمد کی کولیکشن میں دیکھا جا سکتا ہے، پاکستان جیسے ملک میں اتنی بڑی کولیکشن بنانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے جذبہ اور جنون سے کامیابی حاصل کی، شکیل احمد کا کہنا ہے کہ سکے اور نوٹ جمع کرنا بہت مفید، مثبت اور معلوماتی مشغلہ ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں ایسے مثبت اور مفید مشاغل کو فروغ نہیں دیا جاتا یہی وجہ ہے کہ پاکستان دوسرے ترقی یافتہ ممالک سے اس دوڑ میں بھی بہت پیچھے ہے، اُ ن ممالک میں مشغلے کا شعور بہت وسیع پیمانے پر ہے اور بچوں کو سکول لیول پر ہی اِن چیزوں کا ادراک دے دیا جاتا ہے، مشغلہ جہاں اپنی تاریخ اور تہذیب کو محفوظ کرنے میں مدد دیتا ہے، وہی یہ منفی رجحان اور غیر مثبت سر گرمیوں کی حوصلہ شکنی بھی کرتا ہے ، اگر ہم ایسے مثبت رجحان کو فروغ دیں اور اپنی نوجوان نسل میں مشغلے کا شعور بیدار کریں تو کافی حد تک منفی رجحانات کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایک روزہ دینی تبلیغی اجتماع برائے خواتین 13مارچ کو جامعہ عائشہ صدیقہ میں ہو گا، اجتماع صبح 8بجے سے لیکر شام 4بجے تک جاری رہے گا، مہمان خصوصی بیگم مسعود احمدبھٹی ہو گی، تفصیلات کے مطابق ایک روزہ دینی تبلیغی اجتماع برائے خواتین 13مارچ بروز اتوار صبح 8بجے سے لیکر شام 4بجے تک جاری رہے گا، تقریب کی مہمان خصوصی بیگم مسعود احمد بھٹی ہوں گے، تقریب کی صدارت ڈاکٹر ثمرہ خرم کریں گی، اجتماع میں ساہیوال، راہوالی،گوجرانوالہ،وڈانہ، راجہ جنگ اور مقامی مقامات سے آنیوالی معلمات قرآن و سنت کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی 7جواری ، 1منشیات فروش گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی عبدالعزیز کی زیر نگرانی سب انسپکٹر ضیاالحسن شاہ نے نواحی گائوں لکھنیکے میں شارع عام جواء کھلنے میں مصروف 7جواریوں ارشد، ناصر، احمد علی، الیاس، محمد عابد، محمد اشرف اور انور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6030روپے نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ اے ایس آئی خالد محمود سندھو نے سرہالی چوک میں شراب فروخت کرنے والے کتلوہی خورد کے رہائشی محمد افضل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دس لیٹر دیسی شراب بر آمد مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وزیر اعظم و آرمی چیف کوسید مصطفی کمال جیسی سوچ رکھنے والوں کا ساتھ دینا چاہئے، وزیر اعظم نواز شریف اپنے منتخب نمائندوںکے غلط مشوروں پر عمل کرنے کی بجائے عوامی خدمت کے سلسلہ کو جاری رکھیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل پیر سید طاہر سجاد زنجانی نے انجان آباد میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہاآرمی چیف جزل راحیل شریف کو چاہئے کہ وہ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والے را و موساد کے ایجنٹ اور جاسوسوں ہمارے ملک پاکستان میں انتشار پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، جو کہ لسانی فرقہ ورایت جیسے گنائونے فسادات کروا رہے ہیںکے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کو سہولت مہیا کرنے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی چیف جوکہ سپریم پاور ہیں، سیاستدانوں کے کسانوں، مزدوروں اور مدارس کے خلاف غلط فیصلوں کی حمایت نہ کریں کیونکہ کم تعلیم یافتہ سیاستدان عدلیہ اور افواج پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے قوم مقروض سے مقروض تر ہوتی جا رہی ہے، عدلیہ اور افواج پاکستان کو از خود نوٹس لیتے ہوئے ملک و قوم کو مزید لٹنے سے بچانا چاہئے، پیر سید طاہر سجاد زنجانی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف و وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زبانوں سے عوامی خدمت کے اقوال زریں سننے کو ملتے ہیں وہ اپنے نیچے کام کرنے والے نمائندوں کی خواہشات پر عمل کرنے کی بجائے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
Currency
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126