نوجوان امت کا حقیقی سرمایہ ہیں انہیں مل کر باہمی یگانگت کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنا ہوگا: زبیر حفیظ
Posted on September 4, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل زبیر حفیظ اور ناظم کراچی جمعیت وقاص اعظمی نے ترکی میں سعادت پارٹی کے قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ سعادت پارٹی کے نائب صدر حسن بتمس نے جمعیت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمعیت امت کے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔
جب کہ دوسری طرف ترکی کے نوجوانوں کی تنظیم ”یوتھ ونگ آف سعادت پارٹی” نے جمعیت کے وفد کے لئے استقبالیہ پروگرام ترتیب دیا جس میں سینکڑوں طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر حفیظ نے کہا کہ امت کے پاس نوجوانوں کی ایک بہت بڑی طاقت ہے جس کی قیادت کے لئے کوئی آگے نہیں بڑھ رہا نوجوان امت کا حقیقی سرمایہ ہیں انہیں مل کر باہمی یگانگت کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
مسلم ممالک کے سربراہان کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر امت کی رہنمائی کے لئے قدم آگے بڑھانا ہوں گے۔ ترکی میں انڈونیشا، ملائشیا، مصر، اردن سوڈان اور دیگر مختلف ممالک کی نوجوانوں کی تنظیمات کے عہدیداران سے بھی جمعیت کے وفد کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016