کراچی: نوجوان سیرت حسین کو عملی زندگی میں لانے کی کوشش کریں تاکہ ملک وقوم کے مستقبل کو روشن کیا جاسکے، ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے اپنے جاری پریس بیان میں کیا۔
ڈویژنل ناظم عمومی گلفراز صدیقی اور محمد دانش نے غربی زون کے یونٹ سعد بن معاذ کی “عشرہ فاروق وحسین نشست “سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت طلبہ مختلف اخرافات میں جکڑے ہوئے ہیں لہذا طلبہ سیرت حسین کو پڑھ کر عملی زندگی میں لانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ “فاروق وحسین کا نفاذ اسلام کے لیے جدوجہد”کے عنوان سے تحریری مقابلے میں اپنی تحریر پندرہ محرم تک ڈویژن کو جمع کروائیں۔